the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
تعلیم کے بغیرترقی ناممکن ۔حضور ﷺ کی تعلیمات کو اپنانا وقت کی اہم ضرورت ۔ورنگل میں طلباء میں انعامات کی تقسیم پروگرام سے مختلف شخصیات کا خطاب ۔
حضور اکرم ﷺ کی زندگی نہ صرف مثالی ہے بلکہ قابل پیروی اور قابل تقلید بھی ہے ۔آ پ ﷺ کی سیرت طیبہ سے اپنی زندگیوں کو ہم آہنگ کرنا حضور ﷺ کے تمام پہلوؤں کو اپنی روزمرہ کی زندگیوں کا حصہ بنانا ،اپنے خیالات و خواہشات کو نظر اندازکرکے حضور ﷺ کے احکامات کے مطابق اپنی شخصیت کوڈھالنا ،اور دعوت دین کو لیکر انسانیت کی فکر کرنا دراصل حضور ﷺ سے سچی محبت و عقیدت کے لازمی تقاضے ہیں ۔مولانا میر ادریس علی اعجاز بیابانی خطیب و امام مسجد نعمانیہ ہنمکنڈہ نے تنظیم محبان رسول ﷺسوسائٹی کے زیر اہتمام آبنوس فنکشن ہال ایل بی نگر ورنگل میں دینی مقابلہ جات میں انعامات کی تقسیم پروگرام کو مخاطب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔اس پروگرام کی صدارت سید شاہ علی قادری المعروف عبید بابا برادر سجادہ نشین حضرت معشوق ربانی ؒ عرس جاگیرنے کی ۔ لحاج سید حمید الدین سیلانی اگلاپور سید ولی اللہ قادری قومی صدر اے آئی ایس ایف محمد کلیم الدین پرنسپل اسلامیہ ہائی اسکول نے بہ حیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔مولانا ادریس نے اپنے خطبہ سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مسلمان تعلیم حاصل کریں انہوں نے کہا کہ تعلیم کااندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ لگ بھگ چھ سوسال کے بعد جب اللہ نے بندوں کوپکارا اور سید الرسل ﷺ وحی کے نازل ہونے کاآغازہوا وہ سیکھنے اور سکھانے ،پڑھنے اور پڑھانے کے



style="font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq'; font-size: 18px;">
بارے ہی میں تھا ۔حضرت انسؓ بیان فرماتے ہیں کہ رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ علم کا طلب کرنا ہر مسلمان مرد اورعورت پر فرض ہے ۔انہوں نے قرآن کریم کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ باری تعالی ٰ کا حقیقی خوف اسی دل میں ہوتا ہے جو دل علم کے نور سے منور ہو ۔اور جس دل میں جہالت و تاریکی ہو اس میں خالق السموات والارض کا خوف اچھی طرح بیٹھ ہی سکتا اس کی وجہ یہ ہے کہ صاحب علم جب علم کی روشنی میں کائنات پر اور اپنی ذات پر نظر ڈالتا ہے تو اس کا دل رب کائنات کی عظمت و کبریائی سے بھر جاتا ہے ۔اور اس کا سر بلا اختیار اللہ کے سامنے جھک جاتاہے ۔انہوں نے تعلیم پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کوعصری تعلیم کے ساتھ ساتھ خصوصی طور قرآن و حدیث کی تعلیم حاصل کریں ۔اور اس معاملہ کسی بھی ٹال مٹول کا رویہ اختیار نہ کریں ۔کیونکہ آخرت میں یہی علم کام آنے والا ہے ۔اس موقع پرنجم الدین گیلانی وائس پرنسپل اسلامیہ ہائی اسکول نے کہا کہ تعلیم کے ذریعہ سے ہی معاشرے میں مقام حاصل کیاجاسکتا ہے ۔اور تعلیم ہی انسان کوترقی کی زینے عطا کرتی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ تعلیم ترقی کی کلید کہلاتی ہے ۔پروگرام کاآغاز قرآت کلام پاک سے ہوا ۔طلباء نعت شریف پیش کی ۔پروگرام کی کاروائی جمیل احمد قادری نے چلائی ۔اس موقع پر مہمان خصوصی کے ہاتھوں طلباء وطالبات میں مہمان خصوصی کے ہاتھوں انعامات کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔اس موقع پر محمد فیض الدین سابق کارپوریٹر ،سید افضل الدین ،صابر احمد ،عبدالکریم ،محمد اعجاز ،محمد اظہر ،محمدساجد ،تمیم سیٹھ ،ڈاکٹر مکرم اور دیگر کے علاوہ مرد خواتین طلباء و طالبات کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
مذہبی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.